7 جنوری 2017 - 15:38
ایرانی فلم ’’دوکاندار‘‘ نے اعلی امریکی ایوارڈ جیت لیا

آسکر ایوارڈ یافتہ ایرانی فلم ساز 'اصغر فرہادی' کی بنائی گئی فلم 'دوکاندار' نے امریکی قومی فلم سوسائٹی میں غیرملکی زبان کی بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آسکر ایوارڈ یافتہ ایرانی فلم ساز 'اصغر فرہادی' کی بنائی گئی فلم 'دوکاندار' نے امریکی قومی فلم سوسائٹی میں غیرملکی زبان کی بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا.

نيويارك ميں تقسيم ايوارڈز كي تقريب ميں امريكي مشہور ڈرامہ نگار آرتھر ملر كي بيٹي ربيكا ملر نے ايراني فلمساز كو ايوارڈ ديا.

دريں اثنا، اصغر فرہادي كے اس فلم كو 2017 گولڈن گلوب ايوارڈ كے لئے نامزد كر ديا گيا.

ايراني فلم دوكاندار (Salesman) ايك نوجوان جوڑے كي كہاني پر مبني ہے جو كہ تہران ميں ايك فليٹ ميں منتقل ہوتے ہيں جس كے بعد ان كي زندگي ميں آنے والي تبديليوں كو ڈرامائي شكل ميں پيش كيا گيا ہے.

اس سے قبل، اصغر فرہادي كي فلم 'جدائي' كو 84 آسكر اكيڈمي ايوارڈ ميں بہترين غيرملكي زبان كي فلم كے طور پر عالمي شہرت حاصل ہو چكي ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲